اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفترنے کہا ہےکہ ایران سائبر حملوں میں ملوث نہیں ہے۔ ایرانی کے دفتر میں پریس شعبے کے سربراہ علی رضا میر یوسفی نے نیویارک ٹائمز کے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ گرچہ ایران ایک زمانے سے سائبر حملوں کا شکار رہا ہے اور ان حملوں میں اسکی ایٹمی تنصیبات، بجلی گھر، پٹرول ٹرمینل، اور دیگر صنعتی شعبے متاثر ہوئے ہیں لیکن ایران نے ان حملوں کا جواب نہیں دیا ہے۔ میریوسفی نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسٹاکس نیٹ جیسے وائرس سے دوہزار دس میں سائبر حملے کئے گئے تھے اور ان سے عالمی سطح پر ایک غلط روش قائم ہوئي ہے جو عالمی قوانین کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ناوابستہ تحریک کا صدر اور عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہونے کی حیثیت سے سائبر حملوں کے خلاف قانونی طریقہ ہائے کار کو استحکام دینے پر تاکید کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲