ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے جمعے کو اسلام آباد میں امریکی سفیررچرڈ اولسن سے ملاقات میں کہا کہ واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری اور اقتدار اعلی کا احترام کرے اور قبائلی علاقوں پر اس کے ڈرون حملوں سے جو ایک ارب روپیے کا نقصان ہوا ہے اسے بھی پورا کرے۔ نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی سے مقابلہ کرنا ہر ملک کی ذمہ داری ہے اور صرف پاکستان ہی اس کا ذمہ دار نہیں ہے تاہم پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔
واضح رہے نواز شریف نے جمعے کے دن اسلام آباد میں ہندوستان کے سفیر سے بھی ملاقات کی تھی۔ انہوں نے ہندوستان کے سفیر سے کہا تھا کہ درطرفہ مسائل مذاکرات سے حل کئےجانے چاہيں اور پاکستان باہمی احترام کے اصولوں کے مطابق ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے۔ واضح رہے نواز شریف کی پارٹی کو حالیہ عام انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲