24 مئی 2013 - 19:30
ملت بحرین اپنی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھے گي

بحرین میں علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہےکہ ملت بحرین کو تفرقہ انگيز سازشوں کے مقابل مکمل طرح سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

ابنا: الوفاق ویب سائٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین کی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ملت بحرین تفرقہ انگيز سازشوں کے مقابل ہوشیار رہے۔انہوں نےکہا کہ کوئي بھی ملت بحرین کے درمیاں اختلاف نہیں ڈال سکتاکیونکہ ملت ملک کے حالات پر برہم ہے۔ آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا کہ ملت بحرین اپنی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھے گي اور مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر تاکید کرتی رہے گي۔ دراین اثنا جمعیت الوفاق کے سیکریٹری شیخ علی سلمان نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرتےہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جمہوریت کی حمایت کے بارے میں اپنے نعروں پر عمل کرے اور بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کی خاموش تماشائي نہ بنی رہے۔ شیخ علی سلمان نے کہا کہ جو حکومت عوام کی منتخب نہیں ہے وہ قانونی بھی نہیں ہے اور اس کے تمام فیصلوں اور اداروں کو عوام مسترد کرتے ہیں  بنابریں بحرین میں عوام کا پرامن احتجاج جاری رہے گا یہانتک کہ عوام کی منتخب حکومت تشکیل پاجائے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے تشدد آمیز اقدامات عوام کی انقلابی تحریک کو روک نہیں سکتے۔ ادھر بحرین کی انسانی حقوق انجمن کے رکن باقر درویش نےمطالبہ کیا ہےکہ ملت بحرین پر ظلم و ستم ڈھانے والوں پر مقدمہ چلایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲