24 مئی 2013 - 19:30
امریکی صدر کی تقریر کے دوران خاتون کا احتجاج

امريکي صدر باراک اوباما کي تقرير کے دوران ايک خاتوں نے ڈرون حملوں پر زبردست احتجاج کيا جس کے باعث اوباما کو کئي بار اپني تقرير روکنا پڑي۔

ابنا: جمعرات کو جب باراک اوباما واشنگٹن ميں نيشنل ڈيفنس يونيورسٹي ميں خطاب  کے دوران اس وقت سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب خاتون  نے انکي ڈرون پاليسيوں کي مخالفت ميں تين بار انکے خطاب ميں خلل پيدا کيا- مڈيا بنجمن نامي اس ساٹھ سالہ امريکي خاتون نے امريکي صدر سے گوانتانامو جيل بند کرنے کا مطالبہ کيا۔جنگ مخالف اس خاتون نے امريکي  صدر سے پوچھا کہ کيا آپ ڈرون حملوں سے مرنے والے ہزاروں مسلمانوں کے لواحقين سے معذرت کرينگے- کيا آپ ڈرون حملوں پر سي آئي اے کا کنٹرول ختم کر سکتے ہيں اور کيا آپ ان حملوں کو ختم کر سکتے ہيں جن کے ذريعہ مشتبہ سرگرميوں کي بنياد پر لوگوں کو نشانہ بنايا جاتا ہے۔مڈيا بنجمن نے امريکي صدر سے مطالبہ کيا کہ وہ مسلمانوں کے بتائيں کہ انکي جانيں بھي امريکيوں کي طرح قيمتي ہيں- واضح ہو کہ امريکي صدر باراک اوباما نے سن دوہزار آٹھ ميں جب وہ بر سر اقتدار آئے تھے تو انہوں نے گوانتاناموں جيل بند کرنے کا وعدہ کيا تھا مگر چار برس کا وقت گذر جانے کے بعد بھي انہوں نے اپنے اس وعدے کو پورا نہيں کيا ہے۔

.......

/169