24 مئی 2013 - 19:30
دنیا بھر میں جشن مولود کعبہ پر خصوصی تقریبات

ايران سميت دنيا بھر ميں مولائے متقيان حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کا جشن ولادت پورے جوش و خروش کے ساتھ منايا جارہا ہے۔

ابنا: ايران سميت دنيا بھر ميں مولائے متقيان حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کا جشن ولادت پورے جوش و خروش کے ساتھ منايا جارہا ہے۔ اس موقع پر پورا اسلامي جمہوريہ ايران سراپا جشن و سرور ہے اور ملک کي تمام  مساجد ، امام بارگاہوں اور مقامات مقدسہ ميں جشن کي محفليں  جاري ہيں جن ميں مقررين اور  شعرا ئے کرام بارگاہ مرتضوي ميں نثري اور منظوم نذرانہ عقيدت پيش کر رہے ہيں۔مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام اور قم المقدسہ ميں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا  کے روضوں ميں عقيدت مندوں کا زبردست اجتماع ہے اور لوگ خاندان عصمت و طہارت کي برگزيدہ ہستيوں سے اپني عقيدت و محبت کا اظہار کر رہے ہيں۔ايران ميں جشن مولود کعبہ کي تقريبات کل شام سےہي  شروع ہوگئي تھي جو آج رات دير گئے تک جاري رہيں گي، اس موقع پر مختلف شاہراہوں اور اہم عمارتوں پر چراغاني بھي کي گئي ہے- قابل ذکر ہے کہ ايران ميں حضرت علي السلام کے يوم ولادت کو   يوم پدر بھي قرار ديا گيا ہے۔ادھر عراق کے مقدس شہر نجف اشرف ميں واقع بارگاہ علوي ميں بھي لاکھوں کا اجتماع ہے جس ميں بيرون ممالک سے آنے والے زائرين کي بھي بہت بڑي تعداد شريک ہے نجف اشرف ميں موجود زائرين اس پرمسرت موقع پر پوري عقيدت کے ساتھ جشن منارہے ہيں اور مولائے متقيان کي ولادت باسعادت پر خود ان کے حضور تبريک و تہنيت پيش کررہے ہيں۔مولائے متقيان کے حرم کي گل آرائي کے لئے ايران کے شہر شيراز سے ايک ہزار گلاب کے پھولوں کي شاخين نجف اشرف لے جائي گئي ہيں اور انٹرير ڈيزائنگ کے ايراني ماہرين نے ان  پھولوں کي مدد سے حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کے حرم مطہر کو بڑي خوبصورتي کے ساتھ سجايا ہے۔ايران اور عراق کے علاوہ دنيا   کے ديگر ملکوں مين بھي جشن مولود کعبہ کي خصوصي تقريبات کا انعقاد کيا جارہا ہے۔پاکستان اور ہندوستان سے بھي خبر ہے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور حتي گاؤں اور قصبوں ميں جشن مولود کعبہ کي دھوم ہے اور ہر طرف محفلوں اور نذر ونياز کا اہتمام ہے۔

.......

/169