اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ علامہ الفضلی کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ مجلس ترحیم میں اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے اختری نے کہا: علامہ الفضلی ایسی شخصیت تھی جس میں مختلف پہلو اور متعدد خصوصیات یکجا جمع تھیں۔حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے گزشتہ شب ’’ دفتر تبلیغات اسلامی قم‘‘ میں منعقدہ مجلس سے خطاب میں علامہ الفضلی کی رحلت کو عالم اسلام کے اندر ایسا خلاء قرار دیا جسے کوئی دوسرا بھر نہیں سکتا۔ انہوں نے علامہ الفضلی کی شخصیت کو ایک جامع اور مختلف پہلو پر مشتمل شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا: اس شخصیت کا ایک پہلو وہ جہادی پہلو تھا جو انہوں نے سعودی عرب میں چھائے ہوئے گھٹن کے ماحول میں انجام دیا۔انہوں نے موصوف کی ایک اور خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:مرحوم کی ایک خصوصیت آپ کی اعلمیت تھی آپ اصول اور کلام میں تبحر اور مناظرے کے میدان میں مہارت رکھتے تھے اسی علمی صلاحیت کی بنا پر آپ نے کئی سال اہلسنت کی یونیورسٹیوں میں تدریس کیا ہے۔حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے موصوف کے تربیتی اور معنوی پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: علامہ فضلی ایک معلم اور مربی تھے، عراق میں زندگی کے دوران یا حجاز میں منتقل ہونے کے بعد آپ نے دینی مدارس اور یونیورسٹیوں میں نمایاں شاگردوں کی تربیت کی۔انہوں نے آخر میں اسلام کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: علامہ فضلی ان دانشمند افراد میں سے تھے جنہوں نے پوری طاقت اور توانائی سے دشمنوں کا مقابلہ کیا اورآخر تک حریم اسلام کا دفاع کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422182
اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے اختری نے کہا: علامہ الفضلی ایسی شخصیت تھی جس میں مختلف پہلو اور متعدد خصوصیات یکجا جمع تھیں۔