ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سعد آل مفرح نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ آل سعود کی جیلوں میں تیس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔ اور ان سیاسی قیدیوں کو اس حکومت کی جیلوں سے نجات دلانے کے لۓ سعودی عرب کے عوام کی حمایت کی ضرورت ہے۔اس بیان میں مزید آیا ہے کہ سیاسی قیدیوں میں بڑی تعداد ایسے افراد کی بھی ہے جن کو فرد جرم عائد کۓ بغیر اور مقدمہ چلائے بغیر قید کیا گيا ہے۔ اور ان کی آزادی کے لۓ سعودی عرب میں سیاسی اصلاحات ناگزیر ہیں۔اس بیان میں سعودی عرب کے عوام کو مخاطب کر کے ان سے کہا گيا ہے کہ وہ اپنے قیدی بھائيوں کی مدد کریں اور ان کو اکیلا نہ چھوڑیں کیونکہ ان کو تمہاری مدد کی ضرورت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421924
سعودی عرب کی اسلامی پارٹی امت کے سیکرٹری جنرل محمد بن سعد آل مفرح نے کہا ہے کہ آل سعود کی جیلوں میں تیس ہزار سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔