ابنا: سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نےفوجی سپاہیوں کے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی، پیشرفت اور امن و سلامتی میں سپاہیوں کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے حضرت علی (ع) کی طرف سے سپاہیوں کو قوم کا مضبوط و مستحکم قلعہ قرار دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی ملک و قوم اور اسلامی و دینی عزت کا اصلی سرمایہ ہیں جو ملک و قوم کی حفاظت کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران کے سپاہی بہترین شرائط میں ہیں اور وہ ہر لحاظ ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہیوں کا ملک کی سلامتی اور آرام و سکون میں اہم کردار ہے۔ اور ایرانی سپاہیوں کی پشت پر ایرانی قوم کا مضبوط اور مستحکم ہاتھ ہےجو اسلام کی عزت اور حفاظت کے لئے کوشاں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421847
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے فوجی سپاہیوں کے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی، پیشرفت اور امن و سلامتی میں سپاہیوں کا اہم کردار ہے۔