21 مئی 2013 - 19:30
شام ميں فوج کا آپريشن اور دہشتگردي

ملکي اور غير دہشتگرد گروہوں کے خلاف شامي فوج کا آپريشن بدستور جاري ہے اور متعدد علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرديا گيا ہے-

ابنا: شامي ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے صوبہ حمص کے علاقے القصير ميں دہشتگردوں کي صفائي کي کاروائي کے دوران النصرہ گروپ کے علاقائي کمانڈر مہند علواني کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے- اس کاروائي کے دوران درجنوں دوسرے دہشتگرد بھي مارے گئے ہيں-رشيا ٹوڈے نے بھي القصير شہرے کي واپسي کے لئے شامي فوج کے کامياب آپريشن کي جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ يہ شہر بہت جلد ايک پرامن شہر بن جائے گا-شامي فوج نے دمشق کے  نواح ميں واقع علاقے برزہ ٹاون  کو  بھي اپنے قبضے ميں لے ليا جہاں کافي عرصے سے دہشتگردوں نے اپنے خفيہ ٹھکانے بنا رکھے تھے –شامي فوج نے القصير شہر ميں لبنان کي سرحد کے قريب واقع دہشتگردوں کے  ٹھکانوں کي جانب پيشقدمي کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے ايک بڑے علاقے کا کنٹرول جاصل کرليا ہے اور  کہا جارہا ہے کہ شہر  بہت جلد پورے طور سے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد ہوجائے گا-ادھر فسطيني ذرائع نے خبر دي ہے کہ دمشق کے نواحي علاقے يرموک اور جرمانا ميں قائم فلسطيني  پناہگزين کيمپوں ميں فري سيرين آرمي کے دہشتگردوں کي فائرنگ ميں کم از کم چار فلسطيني ہلاک ہوگئے ہيں-اس واقعے کے کچھ دير کے بعد دہشتگرد عناصر نے يرموک کي جانب جانے والے والي شاہراہ کے انتہائي آخري جانب بھي حملہ کيا جس سے علاقے ميں آباد لوگوں ميں شديد خوف و ہراس پيدا ہوگيا ہے-دہشتگردوں نے الحسينيہ کيمپ کو بھي اپنے حملوں کا نشانہ بنايا ہے جس ميں متعدد افراد زخمي ہوئے ہيں-دراين اثنا فوکس نيوز نے ايسي تصاوير جاري کي ہيں جس ميں اسرائيلي فوجي افسران کو فري سيرين آرمي کے  دہشتگردوں کے ساتھ  حکومت شام کے خلاف لڑتے ہوئے دکھايا گيا ہے- فوکس نيوز کي رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ اسرائيلي فوج کے افسران شام کي جنک ميں النصرہ  کے دہشتگردوں کي حمايت کر رہے ہيں  اور بشار اسد کي فوج کے خلاف جنگ ميں شريک ہيں-عالمي ذرائع ابلاغ کي جاري کردہ متعدد ويڈيو کلپوں سے القاعدہ اور اسرائيل کے درميان قريبي  رابطے کي نشاندھي ہوتي ہے-برطانوي اخبار سنڈے ٹائمز نے بھي دسمبر دوہزار بارہ ميں اپني ايک رپورٹ ميں کہا تھا کہ اسرائيلي فوج کے خصوصي دستے شامي حکومت کے مسلح مخالفين کي حمايت اور تخريب کاري کي کاروائياں  انجام دے رہے ہيں -حکومت شام نے اپنے مخالفين اور اسرائيل کے درميان تعاون کي مذمت کرتے ہوئے اسے اپنے ملک کے خلاف مغرب، اور اس کے علاقائي اتحاديوں کي خفيہ جنگ قرار ديا ہے-

.......

/169