ابنا: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کا دورہ کرنے والے چین کے وزیر اعظم لی کک یانگ نے وعدہ کیا ہے کہ چینی منڈیوں کو ہندوستانی مصنوعات کے لیے کھول دیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات گہرے ہوں اور کشیدگی میں کمی آئے۔ہندوستانی حکومت نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات سے زیادہ فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس بارے میں اس نے تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن چینی وزیراعظم نے ہندوستانی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے معاہدوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی توازن قائم ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421589
چین کے وزیر اعظم نے چین کی داخلی منڈیوں تک ہندوستان کی رسائی کا خیرمقدم کیا ہے۔