19 مئی 2013 - 19:30
الجزائر کی تمام مساجد کو سلفی افکار سے پاک کرنے پر تاکید

الجزائر میں دینی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ ملک کی تمام مسجدوں کو سلفی افکار کے حامل افراد سے پاک کیاجائے گا۔

ابنا:  الجزائر کے اخبار الخبر نے لکھا ہے کہ بوعبداللہ غلام اللہ نے اعلان کیا ہے کہ الجزائر کی تمام مسجدوں کو سلفی مکتب فکر کے افراد سے پاک کیا جائے گا۔ الجزائر میں دینی امور کے وزیر نے کہا کہ سلفی مکتب فکر کی سرگرمیوں سے لوگوں میں پھوٹ پڑگئي ہے اسی وجہ سے اس مکتب فکرسے مساجد کو صاف کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا وزارت خانہ مسجدوں میں سلفیوں کی سرگرمیوں پر نگرانی رکھے گا اور باہر بھی ان پر نظر رکھی جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ اب تک الجزائر میں سلفی رہنماوں کو گرفتار نہیں کیا گيا ہے لیکن ان کی دینی سرگرمیوں کا یقینا مقابلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲