19 مئی 2013 - 19:30
شامی فوج نےالقصیر شہر کوسلفی وہابی دہشت گردوں کا قبرستان بنادیا ہے

شامی فوج نے القصیر شہر میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس شہر کو سلفی وہابیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے اور امریکہ و اسرائيل نواز سلفی وہابی دہشت گردوں کو شہر کے مشرقی حصہ میں محاصرے میں لے لیا ہےجہاں سلفی وہابی دہشت گردوں کے پاس تسلیم ہونے یا ہلاک ہونے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں رہا ہے۔

ابنا: شامی فوج نے شام کے سرحدی شہرالقصیر میں سلفی وہابیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس شہر کو سلفی وہابیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے اور امریکہ و اسرائيل نواز سلفی وہابی دہشت گردوں کو شہر کے مشرقی حصہ میں محاصرے میں لے لیا ہے جہاں سلفی وہابی دہشت گردوں کے پاس تسلیم ہونے یا ہلاک ہونے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں رہا ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق اب تکع درجنوں دہشت گرد اس علاقہ میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں دہشت گرد ہتھیاروں سمیت شامی فوج کے سامنے تسلیم ہوگئے ہیں لین اب بھی بعض سلفی وہابی دہشت گرد شہر کے مشرقی حصہ سے فوج کے خلاف فائرنگ کررہے ہیں لیکن وہ شامی فوجی کے محاصرے میں ہیں ۔ واضح رہے کہ القصیر شہر لبنان کی سرحد پر واقع ہے جہاں سے دہشت گردوں کو وسیع پیمانے پر ہتھیار مل رہے تھے اور یہ شہر مکمل طور پر دہشت گردوں  کے قبضہ میں اور  ان کی کارروائیوں کا مرکزتھا۔

.....

/169