19 مئی 2013 - 19:30
بم دھماکے کرنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں ،مسرت قدیم

پشاور – خیبرپختونخوا کی نگران وزیر اطلاعات و تعلیم مسرت قدیم نے مالاکنڈ ایجنسی کے علاقہ بازدرہ کی دو مساجد میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: مسرت قدیم نے مالاکنڈ ایجنسی کے علاقہ بازدرہ کی دو مساجد میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  یہاں سے جاری کردہ اپنے ایک مذمتی بیا ن میں وز یر اطلاعات نے کہا کہ بم دھماکے کرنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عبادت میں مصروف بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہیں قرار واقعی سزاملنی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ امن حکومت کی اولین ترجیحہے اور اس کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقوں کو جدوجہد کرنی ہوگی۔ مسرت قدیم نے بم دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی بلند ی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی لئے دعا کی۔

.....

/169