19 مئی 2013 - 19:30
سعودی وہابی شیخ کا ایک اور عجیب وغریب فتویٰ

حالانکہ سعودی وہابی اہل بیت علیہم السلام کی زیارت کو حرام اور شرکت قرار دیتے ہیں لیکن سعودی عرب کے ایک وہابی شیخ نے اپنے ٹوئٹر میں اہرام اور فراعنہ کی قبور کی زیارت کو ایمان میں اضافہ کا باعث قرار دیا ہے۔

ابنا: سلفی وہابیوں کے شیعہ مخالف فتووں کے سلسلے میں ایک سعودی وہابی شیخ علی الربیعی نے اپنے ٹوئٹر میں لکھا ہے کہ مصر کے اہرام اور فراعنہ کی قبور اور قدیمی عجائب گھروں کی زیارت کرنے سے اللہ پر ایمان مستحکم ہوتا ہے۔الربیعی نے مزید لکھا ہے کہ یہ زیارت اور وزٹ شریعت کے ساتھ منافی نہیں ہے اور شرک شمار نہیں ہوتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شیعہ عالم دین شیخ عبدالمنعم نے الربیعی کے اس مطلب کے جواب میں لکھا ہے کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ مصرکے اہرام کی زیارت تو ایمان میں اضافے کا باعث بنے لیکن پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراہل بیت علیہم السلام کی زیارت شرک شمار ہو۔کہا جاتا ہے کہ شیخ علی الربیعی نے کچھ عرصہ پہلے حولہ کے قتل عام کے وقت اپنے ٹوئٹرمیں لکھا تھا کہ ہم شام اور عراق میں شیعہ بچوں کے قتل پر فخر کرتے ہیں بچوں کا قتل غزوہ کی مانند ہے۔ امریکہ نے ایک ایسے امریکی سپاہی پر فخر کیا تھا کہ جس نے دسیوں بچوں کو قتل کیا تھا بنا بریں ہم شیعہ بچوں کے قتل عام پر فخر کیوں نہ کریں۔

.....

/169