ابنا: اس اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے اپنے ایک بیانیے میں مجاہد عالم دین حضرت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ ہم اس وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے بحرینی حکام کونصیحت کرتے ہیں کہ وہ سیدھے راستے پر پلٹ آئیں اور بحرینی عوام کو ان کے انسانی اور اسلامی ابتدائی حقوق سے محروم کرنے سے پرہیز کریں اور علامہ شیخ عیسی قاسم سمیت بحرینی عوام کے قائدین کے توسط سے ملت کے حقوق کا مطالبہ کرنے والے لوگوں کے مطالبات کو تسلیم کریں اور بحرینی عوام کے خلاف غیر انسانی اقدامات کو بند کریں اور بحرین کی جیلوں میں موجود سیاسی اور مذہبی راہنماوں کو رہا کریں۔اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ حکومت بحرین کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام غیر انسانی اعمال اور اقدامات کی وجہ سے بحرینی راہنماوں اور عوام سے معذرت خواہی کریں کیونکہ یہ آگ دوسروں کو جلانے سے پہلے اس ملک کے حکام کو جلا کر راکھ بنا دے گی۔اس بیانیے کے آخر میں آیا ہے کہ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ پوری دنیا کے مسلمانوں خصوصا بحرینی عوام کی مدد کرے اوران کے قائدین بالخصوص آ یت اللہ شیخ عیسی قاسم کو دشمنوں کی سازشوں اور ان کےمکروفریب سے محفوظ رکھے۔
.......
/169