19 مئی 2013 - 19:30

عراق کي سيکورٹي فورس نے ملک کےمختلف علاقوں ميں سينتيس دہشتگردوں کو گرفتار کرليا ہے -

ابنا: شام کے سرکاري ٹيلي ويژن چينل کے مطابق عراقي پوليس اور فوج نے القاعدہ سے وابستہ دہشتگردوں کے خفيہ ٹھکانوں پر حملے کرکے دہشتگردانہ کاروائيوں ميں ملوث سينتيس افراد کو گرفتار کرليا- ان کاروائيوں ميں  دہشتگردوں کے اسلحہ و گولہ بارود کے دو گوداموں کا بھي پتہ لگايا گيا ہے -عراقي سيکورٹي فورس نے عراقي صوبے صلاح الدين ميں سينيہ اور شرقاو نامي علاقوں ميں دہشتگردوں کے خفيہ ٹھکانوں پر حملے کرکے تيرہ دہشتگردوں کو گرفتار کرليا -عراقي سيکورٹي فورس نے کرکوک کےجنوب ميں واقع حزيران علاقے ميں بھي حملہ کرکے اکيس دہشتگردوں کو گرفتار کرليا ہے -عراقي سيکورٹي فورس کےاہلکاروں نے صوبہ ديالہ ميں بھي دولت اسلامي نامي دہشتگرد گروہ کے تين افراد کو گرفتار کرليا جن کے قبضے سے بھاري مقدار ميں ہتھيار اور گولہ بارود بھي ضبط کياگيا ہے -دوسري جانب دہشتگردوں نے عراق اور شام کو ملانےوالي شاہراہ پر عراقي پوليس کے پانچ اہلکاروں کو اغواکرکے انہيں نامعلوم مقام پر منتقل کرديا ہے -اس درميان  بغداد ميں انسداد دہشتگردي ٹاسک فورس کے افسر کو اس کے گھرکے تين افراد کے ہمراہ دہشتگردوں نے گولي ماردي -عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودي عرب قطر اور امريکا عراق ميں دہشتگردوں کي سرپرستي کرتے ہيں اور انہي کي ايماء پر اس ملک ميں دہشتگردانہ کاروائياں انجام پاتي ہيں –

.......

/169