19 مئی 2013 - 19:30
جمعہ کو پورے بحرین میں دھرنا دینے کا اعلان

بحرین کی علماء کونسل کے رکن علامہ سید عبد اللہ الغریفی نے گزشتہ روز منامہ کے علاقے الدراز میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران تاکید کی ہے کہ جمعہ کے دن ہونے والے دھرنے میں تمام بحرینیوں کے لیے شرکت کرنا شرعی اور قومی طور پر واجب ہے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پورے بحرین میں مسلسل احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ بحرین کے علماء نے آنے والے جمعہ کو پورے بحرین میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔بحرین کی علماء کونسل کے رکن علامہ سید عبد اللہ الغریفی نے گزشتہ روز منامہ کے علاقے الدراز میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران تاکید کی کہ جمعہ کے دن ہونے والے دھرنے میں تمام بحرینیوں کے لیے شرکت کرنا شرعی اور قومی طور پر واجب ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کی صبح کو آیت اللہ شیخ قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کی طرف سے کئے گئے حملے کے بعد بحرین کے غیور اور انقلابی عوام مسلسل احتجاجی ریلیاں نکال کر اس شرمناک اقدام کی مذمت کر رہے ہیں۔مظاہرین اس حملے کا ذمہ دار اس ملک کے بادشاہ ’’حمد بن سلطان‘‘ کو ٹھہراتے ہوئے آل خلیفہ کے اس ملک سے نکلنے پر تاکید کر رہے ہیں۔آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کے خلاف ایران عراق کے مراجع عظام مکارم شیرازی، نوری ہمدانی، جوادی آملی، آقائے سیستانی، بشیر نجفی اور دیگر مذہبی اور سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے بیانات دے کر آل خلیفہ کے اس شرمناک اقدام کی مذمت کی۔ اور آل خلیفہ کو علمائے بحرین کی نسبت کسی طرح کے جانی مالی نقصان پہنچانے سے خبردار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲