ابنا: شام کے صوبے حمص کے علاقے تل کلخ کے عوام نے ایک ریلی میں دہشتگردوں اور ان کے بیرونی حامیوں کے مقابلے میں شامی فوجیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف اپنی کاروائی سختی کے ساتھ جاری رکھے۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ملک کے صدر بشار اسد کی میں حمایت میں نعرے لگائے اور شام کے عوامی محاذ کو کمزور بنانے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کی شدید مذمت کی۔ شامی شہریوں نے دہشتگردوں سے اپنی نفرت وبیزاری کا اظہار کرتے ہوئے فوج سے درخوات کی ہے کہ وہ بد امنی والے علاقوں سے ان دہشتگردوں کا مکمل صفایا کردے۔ ادھر غرب اردن کے جنوب میں ہزاروں فلسطینیوں نے بھی شامی حکومت اور عوام کی حمایت میں جلوس نکالا اور شام سے جو ہمیشہ فلسطینیوں کا حامی رہا ہے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور مغرب ، ترکی ،اور خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں شام کو تباہ کئے جانے کے اقدامات اور سازشوں کی مذمت کی۔ شام کے مفتئ اعظم احمد بدرالدین نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شام کے سفارت خانے میں تقریب مذاہب اسلامی کے ایک وفد سے ملاقات میں شام کے تمام حکومت مخالفین سے مذاکرات اور شامی عوام سے متحد رہنے کی اپیل کی۔ لبنان کے المیادین نیوز چینل نے بھی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام کا عوامی نظام، گذشتہ دو برسوں سے امریکا، اسرائیل، ترکی، قطر اور سعودی عرب جیسے بیرونی دشمنوں کی سازشوں کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے اور اس ملک کو مسلح دہشتگردوں کے وجود سے پاک کئے جانے کی ضرورت ہے اور شامی فوجیوں نے مسلح دہشتگردوں کو تباہ کرنے میں بڑی کامیابی حاصل بھی کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی عوام، اپنے ملک کی موجودہ صورت حال کو علاقے میں اس پائداری کا نتیجہ سمجھتے ہیں کہ جس سے دشمن بوکھلائے ہوئے ہیں اور وہ شام کے خلاف بھی سازشیں کررہے ہیں اسلئے کہ شام کے رہنما خاصطور سے صدر بشار اسد اسرائیل کے مقابلے میں ہمیشہ تحریک مزاحمت کا دفاع کرتے ہے ہیں اور علاقے میں اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے مقابلے میں اہم رکاوٹ بنے رہے ہیں۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ ساتھ علاقے کے بعض عرب ممالک بھی شام میں اپنا تباہ کن کردار ادا کررہے ہیں جو مسلح دہشتگردوں کو تباہی پھیلانے کیلئے ہتھیار اور پیسہ فراہم کررہے ہیں یہانتکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظيمیں بھی مسلح افراد کے جرائم کی حمایت کی غرض سے شام پر سیاسی و اقتصادی دباؤ ڈال رہی ہیں۔ شام میں امریکہ کے جدید ترین ہتھیاروں کا انکشاف اور ہتھیار نہ ڈالنے کیلئے مسلح افراد سے امریکا کی اپیل، اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کے مخالفین مکمل طور پر مغرب سے وابستہ ہیں۔ شامی عوام بعض ہمسایہ ملکوں کی حکومتوں سے اس لئے برہم ہیں کہ وہ امریکا و اسرائیل کے ساتھ مل کر ان کے ملک کے خلاف تباہ کن سازشیں کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شامی عوام اپنے ملک کی حکومت کی حمایت اور شام کے خلاف سازش کرنے والے ملکوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
.....
/169