18 مئی 2013 - 19:30
شامی فوج کا شہر القصیر پر بھی کنٹرول

شام کی فوج شہر القصیر کے مرکز تک پہنچنے اور کافی حد تک دھشتگردوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئي ہے۔

ابنا:  قطر کی الشرق ویب سائٹ کے مطابق شام کی فوج صوبہ حمص کے شہر قصیر کے مرکز تک پہنچ گئي ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس وقت شہر قصیر میں شام کی فوج اور دہشتگردوں کے درمیاں جھڑپيں جاری ہیں اور اب تک ستر سے زائد دہشتگرد ہلاک اور بہت سے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ شام کے ٹی وی کے مطابق دہشتگرد شہر قصیر کے جنوبی اور مشرقی علاقوں سے نکل چکے ہیں اور فوج نے ان علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
 ادھر اطلاعات ہیں کہ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں نے شمال مشرقی صوبے الرقت میں مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مسمار کردیا ہے۔ الخبر پریس کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے عین العروس گاوں پرحملہ کرکے مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مسمار کردیا۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد شام میں بہت سے مقدس مقامات پرحملے کرکے ان کی بے حرمتی کرچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲