ابنا: جنگ آن لائن کے مطابق جماعت اسلامی کے دھرنےمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ کراچی اور حیدر آباد میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائيں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے تھے، کہیں بیلٹ پیپر توکہیں بیلٹ باکس نہیں تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی میں ووٹروں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گيا ہے اور اس شہر کے عوام کو جمہوری حقوق سے محروم کردیا گيا۔ واضح رہے کراچی میں الکیشن میں مبینہ دھاندلیوں کےبارے میں مجلس وحدت مسلمین نے بھی احتجاج کیا ہے اور اسی طرح کے مطالبے کئےہیں کہ کراچي اور حیدر آباد میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائيں۔ پاکستان میں حالیہ عام انتخابات میں نواز شریف کی مسلم لیگ کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲