اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر آل خلیفہ کے کارندوں کے ذریعے کئے جانے والے حملے اور انقلابیوں کے دلوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی ناکام کوشش کے بعد نہ صرف بحرین کے انقلابی اور غیور عوام دب کر بیٹھ نہیں گئے بلکہ مختلف جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کر کے آل خلیفہ کے اس شرمناک اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے انقلابی قائد عیسی قاسم کے ساتھ جانی مالی حمایت کا اظہار کیا۔آل خلیفہ کے بھونڈے اقدام پر جہان اسلام کی مختلف تنظیموں، اہم شخصیتوں اور سیاسی اداروں نے اپنے اپنے بیانات جاری کر کے اس کی مذمت کی۔ذیل میں دی گئی رپورٹ میں بحرین سے متعلق دو دن کے واقعات کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے:آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ آل خلیفہ کے مزدوروں نے کل صبح ۔بروز جمعہ ۱۷ مئی۔ بحرین کے بزرگ عالم دین اور تحریک بحرین کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا۔منامہ کے مغربی علاقے میں واقع شہر’’ الدراز‘‘ میں بحرین پر مسلط آل خلیفہ کے فوجیوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے ان کے گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ کی۔بحرینی علماء کی طرف سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت آل خلیفہ مزدوروں کی طرف سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت میں بحرین کے بزرگ علماء نے ایک بیان صادر کر کے اس شرمناک عمل کے مقابلہ میں اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ بحرین کے چار بزرگ علماء شیخ عبد الحسین الستری، سید جواد الوداعی، سید عبد اللہ الغریفی اور شیخ محمد صالح الربیعی کی طرف سے دئے گئے اس بیان میں آیا ہے کہ ہم اس شرمناک اقدام کی شدت سے مذمت کرتے ہیں اور بحرین کے غیور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پر امن انداز میں احجاج کر کے اس اقدام کی مذمت کریں۔اس بیان میں علماء نے اس خطرناک اقدام کا ذمہ دار بحرین میں موجود نظام کو ٹھہراتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بحرین کے انقلابی عوام ہر گز اپنے دینی رہبر پر حملے کے مقابلہ میں خاموشی سے نہیں بیٹھیں۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کے رد عمل میں اہلبیت (ع) اسمبلی کا مذمتی بیاناہلبیت(ع) عالمی اسمبلی آیت اللہ شیخ قاسم کے گھر پر حملے کو تمام علمائے اسلام اور تمام بحرینی عوام پر حملے کے مترادف جانتی ہے اور اپنے سے مربوطہ تمام تنظیموں اور شخصیتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ آل خلیفہ کے اس اقدام کی نسبت اپنا رد عمل ظاہر کریں۔نیز یہ واضح طور پر کہہ دینا چاہتی ہے کہ آیت اللہ قاسم اور بحرین کے دیگر علماء کو اگر کسی قسم کا جانی گزند پہنچا تو اس کا ذمہ دار اس ملک کا حاکم ’’ حمد بن سلطان‘‘ اور آل سعود ہوں گے جنہوں نے دو سال سے زیادہ عرصے سے اس ملک پر قبضہ جما رکھا ہے اور لوگوں کی اذیت و آزار کا باعث بنے ہوئے ہیں۔عراقی علماء نے آیت اللہ قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت کیعراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سینئر رہنما شیخ جلال الدین الصغیر نےکہا ہے کہ بحرین میں علماء اور عوام کی بے حرمتی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔العراق نیوز کے مطابق شیخ صغیر نے جن کا شمار عراق کے علماء میں ہوتا ہے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے درندوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر حملے میں مذمت میں حزب اللہ کا بیان حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں علماء بحرین کی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں آل خلیفہ کے حملے کو دینی اور اسلامی اقدار کی توہین اور اسلامی ومذہبی شخصیات پر آشکارا حملہ قراردیا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ آل خلیفہ حکومت کو بحرینی علماء کے خلاف بربریت اور بہیمانہ جرائم سے روکنے کی کوشش کریں ۔ حزب اللہ نے بحرینی عوام پر بھی زوردیا ہے کہ وہ بحرین کے ممتاز عالم دین کی حمایت کریں ۔ایک ماہ میں تین سو انقلابی آل خلیفہ کی جیلوں میں بندعباس عمران نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے گذشتہ ماہ تین سو انقلابیوں کو گرفتار کیا ہے اور انہیں جن جیلوں میں ڈالا گيا ہے ان کے حالات نہایت نامناسب ہیں۔عباس عمران نے کہا کہ حسن مشیمع، عبدالوہاب حسن، ناجی فتیل، اور ہشام الصباغ بدستور آل خلیفہ کی جیلوں میں قید و بند کی مصیبتیں جھیل رہے ہیں جس سے آل خلیفہ کے ہاتھوں انقلابیوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاری اور عوام کی سرکوبی کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی بربریت کے باوجود ملت بحرین اپنی تحریک جاری رکھے کي اور آل خلیفہ اصلاحات اور گفتگو کے بہانے ملت بحرین کی تحریک پر پرڈہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر یورش کی مذمت میں مظاہرےآیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر یورش کی مذمت میں بحرین کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے آل خلیفہ کے اس بھونڈے اقدام کی مذمت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420396
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ/بحرینی علماء کی طرف سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت/ اہلبیت (ع) اسمبلی کا مذمتی بیان/عراقی علماء نے آیت اللہ قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت کی/حزب اللہ کا مذمتی بیان/ ایک ماہ میں تین سو انقلابی آل خلیفہ کی جیلوں میں بند/ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر یورش کی مذمت میں مظاہرے.