ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے جو جمعرات کي صبح بندر عباس پہنچے تھے پاني ميٹھا کرنے اور خليج فارس کے پاني کي سپلائي کے پروجيکٹ پر کام شروع کرنے کا باضابطہ حکم جاري کيا -صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس عظيم اور تاريخي پروجيکٹ پر کام کے آغاز پر اپني خوشي کا اظہار کرتے ہوئے اس پروجيکٹ ميں شريک سبھي لوگوں، سرمايہ کاروں، ايڈوائزروں اور ٹھيکہ داروں کا شکريہ ادا کيا -ايراني کمپني طوس آب کے منيجنگ ڈائريکٹر سعيد نيريزي نے اس تقريب ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ يہ پاني کے شعبے ميں پہلا پروجيکٹ ہے جو پرائيوٹ شعبے کو ديا گيا ہے کہاکہ اس پروجيکٹ کے پہلے مرحلے ميں ايک سو چاليس مليون ميٹر مکعب پاني کو ميٹھا اور پينے کے قابل بنايا جائے گا -اس عظيم پروجيکٹ کے ڈائريکٹر نيريزي نے کہا کہ دوسرے مرحلے ميں چار ملين ميٹر مکعب پاني کو ميٹھا بنايا جائے گا اور جب يہ پروجيکٹ مکمل ہوجائے گا تو ايک ارب ملين ميٹر مکعب پاني کو ميٹھا اور پينے کے قابل بنايا جائے گا-
.....
/169