17 مئی 2013 - 19:30
شام کی پشپناہی سے بیت المقدس کی آزادی ممکن

شام کے مفتی اعظم نے بیروت میں تقریب مذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اسلامی مقاومت کا سب سے بڑا حامی ملک ہے اور شام کی حمایت سے حزب اللہ اور حماس کو اسرائيل پر فتح حاصل ہوئی اور شام کی پشتپناہی سے بیت المقدس کی آزادی ممکن ہے۔

ابنا: شام کی سرکاری خـبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مفتی اعظم شیخ بدرالدین حسون  نے بیروت میں تقریب مذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اسلامی مقاومت کا سب سے بڑا حامی ملک ہے اور شام کی حمایت سے حزب اللہ اور حماس کو اسرائيل پر فتح حاصل ہوئی اور شام کی پشتپناہی سے بیت المقدس کی آزادی ممکن ہے۔ شام کے مفتی اعظم نے سلفی وہابی دہشت گردوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سلفیوں میں اسلامی غیرت اور حمیت ہوتی تو وہ  مکہ و مدینہ میں اسرائیل کے خلاف نعرہ بلند کرتے اور اسرائيل کے خلاف عملی اقدام کرتے لیکن وہ تو عملی طور پر اسرائيل اور امریکہ کے حامی ہیں۔ شامی مفتی اعظم نے کہا کہ شام کی حمایت در حقیقت لبنان اور امت اسلامی اور عرب قوموں کی حمایت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں شام کی تباہی پر امریکہ اور اسرائيل خوشحال ہیں اور سلفی وہابی دہشت گرد شام کو کمزور بنا کر امریکی اور اسرائیلی منصوبے پر عمل کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲