ابنا: بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک شخص نے حکام کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کر لی ہے سعودی عرب میں خداداد وسائل پر امریکہ اور برطانیہ مسلط ہیں اور مقامی لوگ اس ثروت مند ملک میں شدید فقر اور بےروزگاری کا شکار ہیں۔ خود سوزی کا واقعہ بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا۔ ایک سبزی فروش شخص محمد علی جابری الحوریسی نے خود کو آگ لگا لی اور بعد میں ہسپتال میں ان کی موت واقع ہو گئی۔ جمعرات کو سیکڑوں مظاہرین نے مقامی پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ تیونس میں دو سال قبل بھی اسی طرح ایک نوجوان سبزی فروش محمد بوعزیزی نے خود سوزی کی تھی جس کے بعد عرب دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر شروع ہو گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420371
سعودی عرب میں ایک شخص نے حکام کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کر لی ہے ۔