ابنا: امریکہ نے النصرہ وہابی تنظیم کے سربراہ الجولانی کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک دو سال سے محمد جولانی کی حمایت کررہے ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ النصرہ محاذ نے کئی بے گناہ شامی شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ادھر امریکہ نے شامی حکومت سے وابستہ 4 اہلکاروں کے خلاف بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔...../169
دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے؛
امریکہ نے سلفی وہابی تنظیم النصرہ کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرلیا
17 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420291
امریکی وزارت خارجہ نے شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ محاذ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ امریکہ اور اس کے عرب اتحادی ایک طرف دہشت گردوں کو ہتھیار اور تنخواہ فراہم کرتے ہیں اور دوسری طرف دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے ان کا نام دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرتے ہیں۔