17 مئی 2013 - 19:30
شامی پناہ گزینوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اقوام متحدہ کے ادارے UNHCR نے خبر دی ہے کہ شام میں جاری دہشت گردی سے بچنے کے لئے اب تک 15 لاکھ افراد دوسرے ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

ابنا: UNHCRکے ہائی کمشنر ڈان مک نورٹن نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے  موجودہ حالات میں اپنی جان بچانے کی غرض سے دوسرے ممالک ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اور انکی تعداد 15 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ پناہ گزینوں کی مشکلات حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور شام کے حالات پچھلے چار مہینوں سے بہت تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔انہوں نے مہاجرین سے نقل کرتے ہوئے بتایا کہ لڑائی میں شدت اور تیزی اور مختلف شہروں اور قصبوں پر دونوں طرف سے قبضہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت نے مہاجرت پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کردیا ہے۔UNHCR کے مطابق ابھی تک اردن اور لبنان میں شامی مہاجرین کو رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے اور لبنان میں ان افراد کی رجسٹریشن کے لئے ہمارا اداراہ اقدامات کر رہا ہے۔ہر روز تقربا 4200 افراد رجسٹریشن کے لئے ہمارے دفاتر میں رجوع کر رہے ہیں ۔ اپریل کے مہینے میں 90,000 مہاجرین نے رجسٹریشن کروائی ہے اور یہ تعداد گذشتہ اپریل کے دس گنا ہو گئی ہے۔UNHCR ہر مہینے تقریبا 250,000 شامی مہاجرین کی رجسٹریشن کر رہا ہے  جو شام کے حالات اور دہشت گردانہ حملوں کے خوف سے پڑوسی ممالک کی جانب ہجرت کر رہے ہیں۔

.......

/169