ابنا: رپورٹ کےمطابق روسی صدر کے پریس ترجمان دیمیتری پسکوف نے آج کہا کہ ان کاملک شامی حکومت کو دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کا پابند ہے۔پسکوف نے ماسکو اور دمشق کے درمیان معاہدوں کے بارے میں کہا کہ یہ معاہدے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہیں۔واضح رہے کہ کل روس کےوزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے شام کےساتھ ہونےوالے معاہدوں پرعمل درآمد کی حمایت کرتے ہوئےکہا تھا کہ ماسکو دمشق کےساتھ تکنیکی اور فوجی تعاون جاری رکھےگا۔روسی وزیرخارجہ نے شام کےبحران کی جانب اشارہ کرتےہوئے تاکید کےساتھ کہا کہ بحران شام سےنکلنے کاواحدراستہ اس ملک میں تشدد روکنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420123
روس نےاعلان کیا ہے کہ وہ شام کو دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کاپابند ہے