ابنا: ایران کےوزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گیارہویں صدارتی دور کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے چھ امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے ہيں۔واضح رہے کہ چودہ جون کوایران میں صدارتی انتخابات کےلئے ووٹ ڈالے جائيں گے ۔درایں اثنا ایران کےوزیرانٹیلیجنس نے کہا ہے کہ گیارہویں صدارتی دور کےانتخابات کےخلاف دشمن کی ہرطرح کی سازش کوناکام بنادیا جائےگا۔فارس نیوزایجنسی کی رپروٹ کےمطابق وزیرانٹیلیجنس حیدر مصلحی نے تہران میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس انتخابات کےعمل میں داخلی یابیرونی دشمن کی ہرطرح کی سازش کوناکام بنادیاجائےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419571
ایران میں گیارہویں صدارتی دور کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے چھ امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے ہيں۔