14 مئی 2013 - 19:30
عرب لیگ میں شام کی سیٹ، شامی حکومت کے مخالفین گروہوں کو نہیں دی

عرب لیگ کے جنرل سکیرٹری نبیل العربی نے اعلان کیا ہے کہ عرب لیگ میں شام کی سیٹ، شامی حکومت کے مسلح مخالفین گروہوں کو نہیں دی ہے۔

ابنا: عرب لیگ کے جنرل سکیرٹری نبیل العربی نے اعلان کیا ہے کہ عرب لیگ میں شام کی سیٹ، شامی حکومت کے مسلح مخالفین گروہوں کو نہیں دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مسلح گروہ شام میں اپنی حکومت بنا لیتے تو اس وقت ان کو یہ حق دیا جاتا لیکن جب تک شام میں ان کی حکومت قائم نہیں ہوتی تب تک انھیں شام کی سیٹ نہیں دی جاسکتی کیونکہ شام عرب لیگ کا ایک بنیادی رکن ہے۔ نبیل العربی نے کہا کہ قطر اجلاس میں شام کی خالی سیٹ پر مخالفین بیٹھے لیکن انھیں خطاب کی اجازت نہیں دی گئی اور شام کی سیٹ پر ان کا بیٹھنا عارضی طور پر تھا۔ انھوں نے کہا کہ شامی حکومت کے مخالفین دوحہ اجلاس میں تقریر کرنے کے خواہاں تھے جس کی کنھی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ بعض عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں دو سال سسے شامی حکومت کے خلاف مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ لیکن انھیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔

.......

/169