ابنا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جان کیری اور نوازشریف کے درمیان اتوارکے روز ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس دوارن جان کیری نے نوازشریف کو انتخابات میں بھاری کامیابی پرمبارک باد بھی پیش کی اور کہا کہ امریکا بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف معاملات پر نواز شریف حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور خوشگوار و مثبت تعلقات کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ ایک طرف امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر دھشتگردی کو ختم کرنے کا متمنی ہے دوسری طرف خود شام میں دھشتگردوں کی مدد کرنے کا اعلان کر رہا ہے اور انہیں اسلحہ پہنچانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ اتفاق کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419128
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے نئی حکومت کے قائم ہوتے ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔