13 مئی 2013 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے ترکی کے شہر ریحانلی میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ان بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان نے شام کی سرحد سے ملحقہ ترکی کے شہر ریحانلی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان بم دھماکوں میں دسیوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے اپنی مذمتی بیانئے میں تحریر کیا ہے کہ یہ بم دھماکے ان جرائم کی ایک کڑی ہیں جو عرب اور اسلامی ممالک میں کئے جا رہے ہیں۔حزب اللہ لبنان نے ترک عوام اور ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

.....

/169