ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے الحیات اخبـار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ انھوں نےعالم اسلام بالخصوص شام کے معاملے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے ساتھ صریح اور صاف و شفاف گفتگو میں شام کی ارضي سالمیت کے بارے میں خبـردار کیا ہے۔
صالحی نے کہا کہ اس وقت شام کی ارضی سالمیت کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے زبردست خطرات لاحق ہیں اور اگر شام کی ارضی سالمیت خطرے میں پڑی تو اس کے پورے خطے میں تباہ کن اور سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران شام کی قومی حاکمیت اور اتحاد کی حمایت کرتا ہے اوردیگر ممالک کو بھی ایسا ہی کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
صالحی نے کہا کہ امید ہے کہ روس اور امریکہ کی قربت شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے ممد و معاون ثابت ہو اور ایران بھی شام کے معاملے کو ابتدا ہی سے سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی تاکید کرتا رہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بعض معاملات میں اختلافات پائے جاتےہیں جنھیں حل کرنے کے لئے دونوں ممالک نے باہمی گفتگو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔
.....
/169