13 مئی 2013 - 19:30
القاعدہ اور النصرہ دھشتگردی کے واقعات میں ملوث

ترکی کے ادارے اہل بیت عصمت و طہارت فاؤنڈیشن کے سربراہ علی برال نے کہا ہےکہ عینی شاہدین کے مطابق القاعدہ اور النصرہ محاذ ریحانلی علاقے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ہیں۔

ابنا: ترکی کے ادارے اہل بیت عصمت و طہارت فاؤنڈیشن کے سربراہ علی برال نے کہا ہےکہ عینی شاہدین کے مطابق القاعدہ اور النصرہ محاذ ریحانلی علاقے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ہیں۔اطلاعات کے مطابق علی برال نے ترکی کے جنوبی شہر ریحانلی میں دہشت گردی کے واقعہ کے ذمہ دار افراد کے بارے میں کہا کہ اس شہر کے لوگ القاعدہ اور النصرہ محاذ کو اس دہشت گردی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں کیونکہ یہ علاقہ ان دہشت گردوں کے یہاں آنے سے پہلے پرامن تھا اور یہاں کوئي دہشت گردی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے جلد بازی میں شام پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے شہر ریحانلی میں بم دھماکے ہوئے جن میں چھیالیس سے زائد افراد جاں بحق اور اکاون زخمی ہو گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲