ابنا: ايران کي قومي پيٹروکيمکل کمپني کي گولڈن جوبلي کے موقع پر پيٹروکيمکل انڈسٹري کے بارے ميں دسويں بين الاقوامي کانفرنس آج سے تہران ميں شروع ہوگئي ہے- اس کانفرنس ميں پچيس غير ملکي کمپنيوں اور دنيا کے تينتاليس ملکوں کے ايک سو بارہ نمائندے شرکت کر رہے ہيں- اس کانفرنس ميں ايران کي دوسو ساٹھ کمپنيوں کے آٹھ سو چاليس ماہرين بھي شريک ہيں-
کانفرنس کے سيکريٹريٹ کو کانفرنس ميں پڑھے جانے کے لئے اسي مقالے موصول ہوئے جن ميں پـچپن مقالوں کو کانفرنس ميں پڑھے جانے کے لئے منتخب کيا گيا ہے-
پيٹروکميکل انڈسٹري کي جديد کاري، سرمايہ کاري کے مواقع، پيٹروکيکمکل انڈسٹر کے ماحوليات پر پڑنے والے اثرات، خام مال، ايران اور مشرق وسطي ميں پيٹروکيمکل انڈسٹري کا مستقبل ، عالمي اقتصادي بحران، ذيلي صنعتوں کي ترقي، پيٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں کمي، کانفرنس ميں پيش کيے جانے والے مقالوں کے اہم موضوعات ہيں-
ايران کي قومي تيل کمپني نے پچاس سال پہلے اپنے کام کا آغاز کيا تھا جس کے تحت شيراز ميں کيميائي کھاد تيار کرنے کا ايک کارخار لگايا گيا- ليکن آج يہ کمپني مشرق وسطي ميں پيٹروکيمیکل اشيا بنانے والي سب سے بڑي کمپني ميں تبديل ہوگئي ہے-
ايران کي قومي تيل کمپني نے برآمدات کے فروغ، نان پيٹروليم اشيا کي برآمدات ميں اضافے، اور اسي طرح پيٹروليم انڈسٹري کي نجکاري کے مرحلے کو کاميابي کے ساتھ طے کرليا ہے اور آج عالمي منڈي ميں ايران کي تيار کردہ پيٹروليم اشيا بہت بڑي تعداد ميں فروخت ہو رہي ہيں-
ايران ميں پيٹروکيميکل کي عالمي کانفرنس کے آغاز کے ساتھ ہي ترقي پذير اسلامي ملکوں کے گروپ ڈي ايٹ کا بھي اجلاس ہورہا ہے جس ميں پيٹروکيمکل گروپ کي تشکيل کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا جائے گا - ڈي ايٹ کي پيٹرول منڈي کا قيام، پيٹروکيميکل کارخانوں کے قيام ميں مشترکہ سرمايہ کاري، پيٹروليم کے شعبے ميں تعليمي تحقيقي اور تربيتي تعاون، ڈي ايٹ کے اجلاس ميں زير بحث آنے والے اہم موضوعات ہيں-
آٹھ ترقي پذير اسلامي ملکوں کےگروپ ڈي ايٹ ميں ايران، پاکستان، بنگلہ ديش، ملائيشيا، انڈونيشيا، مصر، نائجيريا، اور ترکي شامل ہيں- اس گروپ کا قيام انيس سو اٹھانوے ميں ترکي کے وزيراعظم نجم الدين اربکان کي تجويز پر عمل ميں آيا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲