12 مئی 2013 - 19:30
استنبول میں پیغمبر اسلام سے منسوب دنیا کا سب سے بڑا عجائب گھر قائم کیا جائے گا

سن دو ہزار سولہ میں ترکی کے شہر استنبول میں پیغمبر اسلام سے منسوب ایک غیرسرکاری عجائب گھر کھولا جائے گا جو دنیا میں ایسا سب سے بڑا عجائب گھر ہوگا۔

ابنا: اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن Siyer کے سربراہ اوگز خان یاوز نے روسی خبر رساں ایجنسی "نووستی" کو بتایا ہے کہ نئے عجائب گھر میں پیغمبر کے زمانے کا ماحول بنایا جائے گا اور پیغمبر کی ذاتی اشیاء کی نقلیں پیش کی جائیں گی۔ یاوز کے مطابق عجائب گھر کی تعمیر کے اخراجات ان کی فاؤنڈیشن ادا کرے گی۔ ترکی کی وزارت برائے ثقافت و سیاحت کی استنبول کی شاخ کے نائب سربراہ حسین جوشن نے خبر رساں ایجنسی "نوووستی" سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ترکی کے حکام نئے عجائب گھر کے قیام میں حصہ نہیں لیں گے۔

.....

/169