ابنا: حکومت بحرین کی طرف سے تمام تر سختیوں کے باوجود بحرین کے مسلمان ان مساجد کے کھنڈرات میں نماز ادا کر رہے ہیں جنہیں حکومت نے 2011ء میں مسمار کر دیا تھا۔ بحرینی شہریوں کو اصرار ہے کہ جب تک مساجد کو دوبارہ تعمیر نہ کیا گیا وہ منہدم شدہ مساجد کے کھنڈرات میں نماز ادا کرتے رہیں گے۔ گذشتہ روز بھی بحرینی شہریوں نے مختلف علاقوں میں ان جگہوں پر نماز ظہر ادا کی جہاں سے مساجد کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
.....
/169