12 مئی 2013 - 19:30
تہران میں نظریہ مہدویت کے موضوع پر نویں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

سماجی:نظریہ مہدویت کے نویں بین الاقوامی سیمینارکے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ۲۳اور۲۴جون کو تہران میں نظریہ مہدویت کے موضوع پرنواں بین الاقوامی سیمینار منعقد ہو رہا ہے۔

ابنا: حجۃ الاسلام سید مسعودی پورسید آقائی نے ۱۲مئی کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ۲۳اور۲۴جون کو تہران میں نظریہ مہدویت کے موضوع پر نواں بین الاقوامی سیمینار منعقد ہو رہا ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی دانشور شرکت کر کے مہدویت کے میدان میں پیدا ہونے والی نئی بحثوں کا جائزہ لیں گے۔
حجۃ الاسلام پورسید آقائی نے مزید کہا ہے کہ اس وقت تک اس بین الاقوامی سیمینار کے مرکزی آفس میں تیس ممالک سے ۸۳ مضامین اور ایران سے ۳۰ مقالہ جات موصول ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ے کہ امید کی جاتی ہے کہ مقررہ وقت تک اس سیمینار کے مرکزی آفس میں ۲۰۰مقالہ جات موصول ہو جائیں گے۔ ان غیر ملکی مقالوں میں سے ۶۸مقالے مردوں اور۱۵مقالے خواتین سے مربوط ہیں۔
حجۃ الاسلام پورسید آقائی نے مزید کہا ہے کہ اس سیمینار میں ہر اس مقالے کا انتخاب کیا جائے گا جو بہترین ہو گا لہذا منتخب ہونے والے مقالوں میں کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مقالے ارسال کرنے کی آخری تاریخ ۲۲مئی ہے۔

.....

/169