12 مئی 2013 - 19:30
نجف اشرف اور کربلا معلی میں امام مہدی(عج) اور دنیا کا مستقبل کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد

سماجی مہدویت اور مستقبل نامی ریسرچ سنٹر کے انچارج نے اس بین الاقوامی کانفرنس کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک ۲۰۰سے زائد مقالے اس کانفرنس کے مرکزی آفس میں موصول ہو چکے ہیں جس میں ۱۱ منتخب مقالوں کو تخصصی کمیشنز میں پیش کا جائے گا۔

ابنا: مہدویت اور مستقبل نامی ریسرچ سنٹر کے انچارج حجۃالاسلام ربانی نےاس کانفرنس کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کانفرنس کا ایک مقصد اور ہدف حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے با صلاحیت افراد سے استفادہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ موضوع ہمارے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے کہ ہم ان دونوں علمی مراکز کی صلاحیتوں اور استعدادوں کو پرکھیں علمی اور ماہرین کے لحاظ سے حوزہ علمیہ قم اپنی مثال آپ ہے ا س طرح کہ عالم اسلام میں دینی معارف کی سر بلندی اور دینی علم کی پیدائش میں حوزہ علمیہ قم پہلے نمبر پر ہے اور عالم اسلام کے تمام علمی مراکز کو حوزہ علمیہ قم کے ساتھ مقایسہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف بھی اپنی قدیمی تاریخ کے لحاظ سے دیگر دینی علمی مراکز میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے اور اس دینی مرکز کے دنیائے عرب کے ساتھ روابط اس کی ایک اہم خصوصیت شمارہوتے ہیں کہ جس نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت کو دو چنداں کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ کانفرنس انشاء اللہ ۱۰،۱۱،۱۲رجب المرجب کو منعقد ہو گی جس میں ایران اور عراق کی علمی شخصیات شرکت کر کے تقاریر کریں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس پہلے دو روز نجف اشرف اور کوفہ یونیورسٹی اور تیسرے دن کربلا معلی کی یونیورسٹی میں منعقد ہو گی۔

.....

/169