12 مئی 2013 - 19:30

دسویں بین الاقوامی ایران پیٹرکیمیکل کانفرنس آج سے تہران میں شروع ہو گئی جس میں ایرانی کمپنیوں کے علاوہ اڑتیس غیرملکی کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

ابنا: ایران کی پیٹروکیمیکل صنعتوں کی قومی کمپنی کے منصوبہ بندی شعبے کے سربراہ رمضان اولادی نے کہا ہے کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد باہمی شناخت، ایران کی صنعتی صلاحیتوں کا تعارف اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعمیری تعاون کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صنعتی شعبے کے ماہرین کے درمیان صلاح و مشورے اور بات چیت کے لیے پلیٹ فراہم کیا گيا ہے، مزید کہا کہ اس کانفرنس میں دنیا کے اڑتیس ممالک سے ایک ہزار سے زائد مندوبین شریک ہیں۔

.....

/169