12 مئی 2013 - 19:30
نائجیریا میں حضرت زہرا (س) کے جشن ولادت پر ایک شیعہ کی شہادت+تصویریں

حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے روز ولادت علاقے کے تمام شیعہ مصروف جشن تھے کہ علاقے کی پولیس نے حاضرین محفل پر آنسو گیس کے گولے داغنے اور ہوائی فائر کرنا شروع کر دئے۔ جس کے نتیجہ میں موسی ابوبکر پولیس کی براہ راست گولی لگنے پر شہید ہو گئے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے علاقے سولجا میں رہنے والے شیعہ ہر سال حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے روز ولادت پر ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کرتے ہیں۔ لیکن گزشتہ سالوں کے برخلاف امسال اس عظیم الشان جشن میں اس ملک کی پولیس کے ہاتھوں ایک شیعہ کو اپنی قربانی دینا پڑی۔اس رپورٹ کے مطابق حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے روز ولادت علاقے کے تمام شیعہ مصروف جشن تھے کہ علاقے کی پولیس نے حاضرین محفل پر آنسو گیس کے گولے داغنے اور ہوائی فائر کرنا شروع کر دئے۔ جس کے نتیجہ میں موسی ابوبکر پولیس کی براہ راست گولی لگنے پر شہید ہو گئے۔شیعیان سولجا کے ترجمان حسن آدمو کے بقول موسی ابوبکر پولیس کی براہ راست گولی سے شدید زخمی ہو گئے تھے انہیں اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا: علاقے کی پولیس نے بغیر کسی معقول وجہ کے شیعوں کی محفل پر حملہ کر دیا اور گولی چلانا شروع کر دی۔سولجا کے نمائندہ نے تاکید کی کہ ہم ہر سال حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے روز ولادت پر جشن مناتے ہیں اور اس پروگرام کے لیے حکومت سے پرمیشن لیتے ہیں اور پندرہ سال سے لگاتار یہ عظیم الشان جشن اس علاقہ میں منایا جاتا ہے ہر سال پچھلے سال سے زیادہ شان و شوکت سے منایا جاتا ہے لیکن آج تک کسی کی اذیت و آزار کا سبب بھی نہیں بنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲