10 مئی 2013 - 19:30
صومالیہ میں دہشت گردوں کی بھرتی پر مامور قطری ایجنٹ مارا گیا

اطلاعات کے مطابق شام میں دہشت گردی کے لئے دہشت گردوں کی بھرتی کی غرض سے صومالیہ میں مقیم قطری ایجنٹ ایک بم دھماکے میں مارا گیا ہے؛ جبکہ بعض ذرا‏ئع نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارا جانے والا قطری ایجنٹ درحقیقت قطری انٹیلجنس کا سربراہ تھا۔

اہل البیت (ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ سے ملنے والی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ صومالیہ میں شام کے لئے دہشت گردوں کی بھرتی پر مامور قطری اہلکار زخموں کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ہے۔
لبنانی اخبار الدیار نے لکھا ہے کہ مذکورہ قطری اہلکار کو یمنی اور صومالیائی دہشت گردوں کو بھرتی کرکے قطر منتقل کرنے کا مشن دیا گیا تھا جہاں ان دہشت گردوں کو امریکی فوجی اڈے میں دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے اور انہیں ترکی، اردن اور لبنان کے راستے شام میں روانہ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کے روز صومالیائی دارالحکومت موگادیشو میں قطری اہلکاروں کی گاڑی کے راستے میں ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ صومالیائی باشندے ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔
.........

/*