ابنا: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا تھا جس کے مطابق پولنگ 6 بجے تک جاری رہی تاہم بہت سے حلقوں میں الیکشن کمیشن کی ہدایات نہ پہنچنے پر شام 5 بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی تھی، واضح رہے کہ ملک بھر میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا وقت مقررکیا گیا تھا تاہم کئی حلقوں میں بیلٹ پیپر، بکس اور دیگر سامان نہ پہنچنے جبکہ انتخابی عملے کو مشکلات کے باعث وقت پر پولنگ شروع نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹہ اضافہ کردیا گیا ۔ دوسری جانب کراچی میں مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے ووٹ ڈالنے کے وقت میں اضافے کے مطالبے پر الیکشن کمیشن نے 3 گھنٹے کا اضافہ وقت دیا جس کے مطابق کراچی میں شہری رات 8 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، بہت سے پولنگ اسٹیشن پر تاحال ووٹوں ڈالنے کے خواہشمندوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ دھاندلی کے الزامات کے بعد جماعت اسلامی، مہاجر قومی موومنٹ ، سنی اتحاد کونسل نے مکمل بائیکاٹ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
.....
/169