9 مئی 2013 - 19:30
کشمیر میں ایک پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک

ہندوستان کے زیرا انتظام کشمیر میں ایک پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ ایک ہندوستانی پولیس اہلکار کشمیر کے تجارتی علاقے میں گشت میں مصروف تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ہے۔ اس ہندوستانی پولیس اہلکار کو سری نگر کے جنوب میں پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پلوامہ شہر میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیاہے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ سنہ انیس سونواسی سے سے کشمیری ہندوستان سے آزادی کے لۓ جد جہد کر رہے ہیں۔ اس زمانے سے لے کر اب تک اڑسٹھ ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲