ابنا: اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے صوبہ مازندران کے دورے کے دوران نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب میں ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات ایک عالمی اور بین الاقوامی واقعہ ہیں۔
صدر مملکت نے بین الاقوامی نظام میں ایران کے اثرورسوخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لاطینی امریکہ میں ایرانی اور غیرایرانی نقطۂ نظر کا محاذ تشکیل پا چکا ہے اور تسلط کا عالمی نظام بھی غیرایرانی نقطۂ نظر پر زور دیتا ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسی طرح زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر مستقبل میں ایران پر دشمنوں کا دباؤ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں خاص طور پر صنعت زراعت اور معدنیات کے شعبوں کی ظرفیت اور گنجائش سے استفادہ کرنے سے ایران کی معیشت کا تیل پر انحصار ختم ہو جائے گا۔
.....
/169