7 مئی 2013 - 19:30
مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کیلئے دشمن مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتا ہے

ایران کے شہر گنبد کاووس میں اہل سنت امام جمعہ نے کہا پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کے دو صحابیوں کے مزاروں کی بے حرمتی دشمن کی سازش ہے وہ اس اقدام کے ذریعے مسلمانوں میں اختلافات ایجاد کرنا چاہتا ہے۔

ابنا: ایران کے شہر گنبد کاووس میں اہل سنت امام جمعہ نے کہا مسلمانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ شام میں اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کرنے والوں کا تعلق نہ شیعہ سے ہے اور نہ اہل سنت سے۔
شہر آق قدا کے اہل سنت امام جمعہ آخوند عبدالحی میرزا علی نے پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کے جلیل القدر صحابی حجر بن عدی اور حضرت جعفر طیار کے مزار کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ان دو واقعات سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
.....

/169