7 مئی 2013 - 19:30
شام پر اسرائیلی حملے کا سبب عرب لیگ اور امریکہ کی حمایت تھی۔ حزب اللہ

لبنان میں حزب اللہ کے دفتر کے انچارج نے کہا اگر عرب لیگ اور امریکہ کی حمایت نہ ہوتی تو اسرائیل شام پر حملہ نہ کرتا۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے رہنما نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر عرب ممالک اور امریکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے رہنما شیخ نبیل قاووق نے جنوبی لبنان میں ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا اگر اسرائیل کو عرب لیگ اور امریکہ کی حمایت نہ ہوتی تو وہ ہرگز شام پر حملے نہ کرتا۔ انہوں نے کہا شام پر اسرائیل کے ان حملوں کا مقصد شامی افواج کے ہاتھوں دہشتگردوں کی شکست کا ازالہ کرنا ہے۔

.......

/169