ابنا: مقامی حکام نے ایک رپورٹ پیش کی ہے کہ مراکش میں خاندان سعدیان کی ایک باقیماندہ جامع مسجد ٹروڈنٹ آگ لگنے سے جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
مراکش کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس بارے کہا ہے کہ آگ کے شعلوں نے مسجد میں بچھائے گئے قالینوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد اس میں رکھی گئی مقدس اشیاء اور دیواروں کو جلا دیا ہے تاہم آگ کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ مسجدسولہویں صدی سے مربوط ہے کہ جو آگا دیر سے ۱۰۰کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یاد رہے کہ اس مسجد میں ایک ہی وقت میں چار ہزار نمازی نمازپڑھ سکتے تھے اور یہ مسجد اپنے اونچے میناروں کی وجہ سے مشہورہے کہ جن کی بلندی اور اونچائی ۲۷میٹر ہے۔
.....
/169