7 مئی 2013 - 19:30
صدر: دنیا مستقبل میں ایٹم بم سے نہیں علم سے وابستہ ہے

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے دنيا ميں امن و استحکام کے قيام کي ضرورت پر زور دياـ

ابنا: ڈاکٹر احمدي نژاد نے منگل کي شام تہران ميں ايشيائي پارليماني اسمبلي کے اجلاس سے خطاب ميں کہا کہ اس وقت باہمي تعاون اور ہم آہنگي قيام امن اور قوموں کي پيشرفت کا اہم راستہ ہےـ
انہوں نے کہا کہ دنيا کا مستقبل تہذيب و ثقافت اور علم سے سنوارا جا سکتا ہے ايٹم بم سے نہيں ـ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپني اقتصادي مشکلات سے نجات پانے کے لئے ديگر ممالک کے ذخائر پر قابض ہونے اور جنگ کي آگ بھڑکانے کي کوشش کر رہے ہيں ان کي تعداد سو سے بھي کم ہے ليکن انہوں نے دو عالمي جنگوں ميں سات کروڑ سے بھي زيادہ انسانوں کي جانيں تلف کر ديں ـ
صدر احمدي نژاد نے افغانستان اور عراق پر امريکا کے غاصبانہ قبضے کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اگر قابض قوتوں کے پاس تہذيب و ثقافت ہوتي تو قبضہ اور اس کے منفي نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑتا-

.....

/169