ابنا: آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر فلسطینی پناہ گزینوں کو جن ملکون میں وہ مقیم ہیں وہیں کا باشندہ بنانے کی امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش پرعمل کرانے کی کوشش کررہا ہے۔قدس کے اخبار المنار کے مطابق خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے آگاہ ذرائع نے کہا ہے کہ قطر کے حکام نے بعض ملکوں کے حکام سے خفیہ رابطے کرکے فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے میزبان ملکوں میں بسانے کے مسئلے پر بات کی ہے۔ اس سازش کے مطابق قطر نے اس سازش پر عمل درامد کے لئے ایک ارب ڈالر مختص کئے ہیں۔ قطر کا ایک وفد بہت جلد اس سلسلےمیں صیہونی حکومت کے وفد سے ملنے والا ہے تا کہ اس امریکی سازش پر عمل درامد کیا جاسکے۔ قابل ذکرہے قطر نے عرب امن تجویز میں متعدد شقیں بدل کر فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق سلب کرنے کے لیے صیہونی حکومت کی بے پناہ مدد کی ہے اور عرب ملکوں کو بھی اپنا ہمنوا بنالیا ہے۔ اس سے قبل بھی عرب حکام نے صیہونی حکومت کے ساتھ اراضی کے تبادلے کی بات کی تھی۔ ملت فلسطین فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر تاکید کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416954
آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر فلسطینی پناہ گزینوں کو جن ملکون میں وہ مقیم ہیں وہیں کا باشندہ بنانے کی امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش پرعمل کرانے کی کوشش کررہا ہے۔