6 مئی 2013 - 19:30
افغانستان میں پاکستان مخالف مظاہرے

افغانستان کے صوبہ قندھار اور ننگرہارے میں آج پاکستان مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔

ابنا: ان صوبوں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرکے جنوب میں شہر قندھار اور مشرق میں صوبہ ننگر ہارمیں پاکستان کے فوجی اقدامات کی مذمت کی۔ مظاہرین نے پاکستانی حکومت اور اسکی انٹلجنس ایجنسیوں کےخلاف نعرے لگائے اور پاکستان کو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگي کا باعث قراردیا۔ واضح رہے گذشتہ دو ہفتوں میں افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے شہر گوشتہ میں افغاں اور پاکستان افواج کے درمیاں جھڑپیں ہوئي تھیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئيں جب پاکستانی فوجیوں نے افغان علاقے گوشتہ میں ان چیک پوسٹوں کودوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کی جو افغاں فوجیوں نے تباہ کردی تھیں۔ گذشتہ چہارشنبہ کو ڈیورینڈ لائين پر بھی دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیاں جھڑپیں ہوئي تھیں جن میں متعدد فوجی مارے گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲